میں آپ کو سنرجیکو ویب سائٹ پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔ یہاں آپ کو ہمارے کاروباروں اور کارکردگیوں کے حوالے سے معلومات مہیا ہوں گی ۔ ہماری کمپنیوں کے متعلق مطلوبہ معلومات ڈھونڈنے کے لیے براؤزنگ کیجئے۔
یہ سنرجیکو کے لیے ولولہ خیز دور ہے ۔ہم نے بڑے منصوبے کامیابی سے مکمل کیے اور ایسے سنگِ میل عبور کیے جو نہ صرف سنرجیکو بلکہ پاکستان کے پیٹرولیم کے شعبے کی تاریخ میں بھی فقیدالمثال رہیں گے۔ 2013 سنرجیکو کے لیے کامیابی کے سال کے طورپر متوقع ہے اور ہماری انتھک کوششوں اور توجہ کے سبب گزشتہ برسوں سے شروع کامیابی کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے ۔ اب ہم ملک کے سب سے بڑے تیل صاف کرنے کے کمپلیکس کے مالک ہیں اور خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حرکت کے انتظام کے لیےSPM نصب کی ہے (جو گہرے سمندر میں واقع ہے ) لگائی گئی ہے ۔
۔ اللہ تبارک تعالیٰ کی رحمت سے ، ہم نے موضع کنڈ ، ضلعہ لسبیلہ ، بلوچستان میں روزانہ 120000 بیرلز خام تیل کی پراسیسنگ کی گنجائش کی حامل ملک کی سب سے بڑی تیل ریفائنری کی تکمیل کا اعلان کردیاہے ، ریفائنری نے باقاعدہ کام شروع کرنے سے پہلے آزمائشی طورپر 48 گھنٹے کا ابتدائی کام نہایت کامیابی سے مکمل کیا اور HSFO،HSD اور نیفتھا بنانے کے قابل ہوگئی۔ یہ ایک اور سنگِ میل ہے جسے ہم نے عبور کیا، جو ہموار اور محفوظ کمرشل پیداوار کی جانب بڑھنے والا ہمارا ایک اور قدم ہے ۔ ہماری مجموعی کار کردگی کی بنیاد پر ہمیں یہ توقع ہے کہ ہم سالانہ بنیادوں پر 1.6 ملین ٹن HSFO،2.4ملین ٹن HSD اور 1.1ملین ٹن MS پیدا کرنے لگیں گے جس سے ناگزیر طور پر پاکستان کا درآمدی خسارہ بھی کم ہوگا اور اس کے ساتھ اس کی مدد سے ملک کو زرِ مبادلہ کی مد میں بچت بھی ہوگی۔
ہم پاکستان کے تیل صاف کرنے سے شعبے میں آئسو مرائزیشن ٹیکنالوجی بھی متعارف کروائی ہے جو ہمیں ماحول دوست نظر انداز کیے جانے کے قابل بینزین مواد کے ساتھ گاڑیوں کے لیے ماحول دوست پیٹرول بنانے کے بھی قابل بنائے گی۔ بلوچستان کے ساحل پر ہماری سنگل پوائنٹ مورنگ (SPM) یا بہتی پورٹ ہمیں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی تھوک کے حساب سے کارگو کو سنبھالنے کے قابل بناتی ہے اور ہماری دونوں چلنے والی ریفائنریوں کے لیے موثر فیڈاسٹاک مہیا کرتی ہے ۔ SPM موضع کنڈ میں واقع سنرجیکو سائٹ سے تقریباً14 کلومیٹر کے فاصلے پر بحیرۂ عرب کے ساحل پر قائم کی گئی ہے اور 25میٹر گہرائی میں سمندر کے ساحل سے تقریباً 10 کلومیٹر دور واقع ہے۔ اس سہولت کی وجہ سے ایک لاکھ ٹن سے زائد خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات لے جانے والے بڑے سائز کے بحری جہازوں کوخالی کیا جا سکتا ہے ۔
ہم پاکستان بھر میں پرچون اسٹیشنوں کے نیٹ ورک کے ذریعے اپنی مصنوعات مارکیٹ تک پہنچاتے ہیں ۔ دو ہی برسوں میں ہمارا نیٹ ورک خاصا پھیل چکا ہے اور اب ہم پاکستان بھر میں 80 سے زائد اضلاع اور شہروں میں اپنی موجودگی رکھتے ہیں ۔ ہمیں اپنے اسٹیشنوں کی تعداد میں اضافے کی توقع ہے ، جو مارکیٹ میں ہماری پوزیشن کو مزید مستحکم بنائے گی اور کشمیر سے کراچی تک ، ملک کے اہم ترین جغرافیائی علاقوں میں بھی ہم اپنی موجودگی کو برقراررکھیں گے ۔ پر چون فروخت کے علاوہ ہماری توجہ صارفین کے متنوع قلم دان کے حصول اور ایندھن اور سمندری کاروبار ، صنعتی صارفین کے لیے کاروبار، اجارہ داری پر مبنی بجلی کے پراجیکٹس، سیمنٹ اور صارفین کے لیے اشیا کی کمپنیوں پرمکمل طور پر مرکوز کی ہوئی ہے۔
ہم مختلف اشیاء کی فراہمی کے ذریعے بین الاقوامی مارکیٹ تک بھی رسائی حاصل کر چکے ہیں ۔ یہ علاقے بھر میں تیل ، کیمیکلز اور پیٹرولیم کے انفرا اسٹرکچر کے کاروبار میں نمایاں مقام پر فائز ہونے کیلئے ہمارے صرف چند اہم اقدامات ہیں ۔ یہ تو محض شروعات ہے اور اللہ تعالیٰ ہماری مستقبل کی کوششوں پر کامیابی کا سایہ قائم ودائم رکھے ۔
|