مختصر جائزہ

بائیکوکمپنیاں پاکستان کی ابھرتی ہوئی توانائی کمپنیاں ہیں ، جو تیل صاف کرنے ، پیٹرول مارکیٹنگ ، کیمیکلز کی تیاری اور پیٹرول کی نقل و حرکت کےمختلف کاروباروں میں مصروف ہیں۔ کراچی میں صدر مقام رکھتے ہوئے ، ہم ملک میں اور بیرونِ ملک توانائی کی ضرورت پوری کرنے کےاپنےمقصدکے لیے سرگرمِ عمل ہیں :۔

بائیکو کے نام سے درج ذیل کمپنی قائم ہیں

  • بائیکوپیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ
    (بی-پی-پی-ایل)
  • تیل صاف کرنا ،پیٹرولیم کی مارکیٹنگ ،کیمیکل بنانا، پیٹرولیم انفرا اسٹرکچر اور نقل وحرکت

ہم پیٹرولیم مصنوعات کی وسیع رینج کی تیاری کے ساتھ ساتھ پیدواریت، منفعت کے حصول اور ماحول،صحت اور حفاظتی ضروریات کی تکمیل کے اعلیٰ معیارات قائم کرنے میں مصروفِ عمل ہیں ۔

بائیکو کی آپریشنل ریفائنری روزانہ 35000بیرلز خام تیل کو مختلف قابلِ فروخت اجزاء جن میں مایع پیٹرولیم گیس ، ہلکا نیفتھا، بھاری نیفتھا، ہائی آکٹین کے ملے جلے اجزاء، گاڑیوں کا پیٹرول، مٹی کے تیل ، ہوائی جہاز کے ایندھن، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنیس آئل شامل ہیں ،بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ہم نے اپنے تیل صاف کرنے کے کمپلیکس کو 120000 بیرل روزانہ کی گنجائش دے کر ایک اور ریفائنری قائم کرکے ،اسے ، مزید توسیع دے چکے ہیں ۔

ہم ملک میں سب سے زیادہ گنجائش کے حامل خام تیل کے ذخیرے کے ٹینکس رکھتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں۔ ہمارا پیٹرولیم کی تقسیم کا نیٹ ورک، پیٹرولیم مصنوعات کی نقل وحرکت میں معاونت کرتا ہے اور معاشی درجہ بندی بہتر بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔

ہمارا مارکیٹنگ کا نیٹ ورک ملک بھر کے 80 سے زائد شہروں میں پرچون اسٹیشنوں کو معاونت فراہم کرتا ہے اور ہماری ملکی معیشت کے تیل کی مارکیٹنگ کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کررہا ہے۔

ہماری متنوع اور اعلیٰ مہارت کی حامل افرادی قوت تقریباً800 سرگرم ملازمین پر مشتمل ہے ، جنہیں مختلف بائیکو کمپنیوں میں رکھا گیا ہے ۔

ملکیتی ڈھانچہ