|
کمپنی کا قلم دان سنرجیکو آئسومیرٹ پی کے (پرائیویٹ) لمیٹڈ
سنرجیکو آئسومیرٹ پی کے (پرائیویٹ) لمیٹڈ :سنرجیکو آئسومیرٹ پی کے (پرائیویٹ) لمیٹڈ (سی پی ایل) مکمل طور پر سنرجیکو پی کے لمیٹڈ پاکستان لمیٹڈ کا ضمنی ادارہ ہے۔ (بی آئی پی پی ایل) نے مارچ ۲۰۱۵ میں آئسومیرائزیشن پلانٹ بی پی پی ایل سے اختیار میں لے لیا۔ سنرجیکو آئسومیرٹ پی کے (پرائیویٹ) لمیٹڈ (سی آئی پی پی ایل) کی کل پروسیسنگ کی صلاحیت ۱۲۵۰۰ بیرل روزانہ ہے جو کہ موزہ کنڈ سب تحصیل گڈانی ڈسٹرکٹ لسبیلہ بلوچستان میں واقع ہیں۔ آئسومیرائزیشن پلانٹ لائٹ نیفتھا کو پریمئیم موٹر گیسولین (پی ایم جی) میں تبدیل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ لائٹ نیفتھا ایک برآمدی مصنوعات ہے لیکن آئسومیرائزیشن یونٹ کے زریعہ حاصل ہونے والی مصنوعات (پی ایم جی) اس کی قیمت میں اضافہ کرتا ہے (جس کا تعلق لائٹ نیفھتا اور موٹر گیسولین کی قیمتوں پر منحصر ہے) اس کے علاوہ یہ غیر محفوظ شدہ مرکبات (بینزین رنگ) کو محفوظ شدہ مرکبات (سائیکلوہیکزین رنگ ) میں تبدیل کرتا ہے۔ اس لئے موٹر گیسولین جو آئسومیرائزیشن یونٹ سے حاصل کی جاتی ہے وہ زیادہ ماحول دوست ثابت ہوتی ہے پلیٹفورمر یونٹ کے مقابلے میں اور آئسومیرائزیشن یونٹ میں مصنوعات کا حجم تناسب بھی زیادہ ہوتا ہے پلیٹفورمر یونٹ کے مقابلے میں، یہی وجہ ہے کہ اس سے فروخت کا حجم بھی زیادہ ہوجائے گا۔
آئسومیرائزیشن یونٹ تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے (۱) فیڈ کی تیاری (۲) پینکس (۳) مولیکس
بنیادی حقائق | سنرجیکو آئسومیرٹ پی کے (پرائیویٹ) لمیٹڈ (سی آئی پی پی ایل) | |
---|---|---|
نام | سنرجیکو آئسومیرٹ پی کے (پرائیویٹ) لمیٹڈ | |
ملک | پاکستان | |
قیام کی تاریخ | ۱۴ مئی، 2014 | |
شامل | کمپنیز آرڈیننس 1984(XLVII of 1984) کے تحت | |
مقام | موضع کنڈ سب تحصیل گڈانی، ڈسٹرکٹ لسبیلہ، بلوچستان، پاکستان | |
حیثیت | پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی | |
چیف ایگزیکٹو آفیسر | عامر عباسی | |
رجسٹرڈ ایڈریس | روم نمبر 406،407 4th فلور 55 بی، اسلام آباد اسٹاک ایکسینج ٹاور، جناح ایونیو، بلو ایریا اسلام آباد | |
قلم دان | بلینڈینگ، ریفائننگ اور نیفھتا کی پراسیسنگ کرکے پیٹرولیم مصنوعات بنائی جاتی ہے جیسے کہ پی ایم جی | |
کلیدی تنصیب | آئسومیرائزیشن یونٹ | |
رتبہ | آپریشنل | |
گنجائش | 12,500 بیرل یومیہ | |
اہم مصنوعات | پریمئیم موٹر گیسولین | |
ویب سائٹ | www.cnergyico.com | |
کمپنی آڈیٹر | یوسف عادل چارٹرڈ اکاؤنٹس | |
نیشنل ٹیکس نمبر:(NTN)
|
7170315-6 | |
کمپیوٹر جینیریٹڈ یونیک
علامتی نمبر (CUIN)
|
0088282 |