Please wait while JT SlideShow is loading images...
Byco Oil Pakistan LimitedByco Oil Pakistan Limited






کمپنی پروفائل

۰۶ اپریل ۲۰۰۶ ؁ء کو آئل ریفائننگ اور کیمیکل بنانے والی کمپنی بائیکو آئل پاکستان لمیٹڈ (بی۔او۔پی۔ایل) پاکستان میں وجود میں آئی/قائم ہوئی۔توانائی انڈسٹری کے متحدہ عمل کو فروغ دینے کے تصور کو پُر عزم رکھتے ہوئے کمپنی ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کی حیثیت رکھتی ہے۔ اور آئندہ آنے والے سالوں میں صوبہ بلوچستان کے ساحلی کنارہ پر واقع بائیکو کے کمپلیکس میں کیمیکل بنانے والے پلانٹ کو قائم کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

توانائی سرمایہ کاری کا پورٹ فولیو رکھنے والی کمپنی بی۔او۔پی۔ایل ریپبلک آف ماریشس سے شمولیت رکھنے والی کمپنی بائیکو انڈسٹریز انکارپوریٹیڈ (بی۔آئی۔آئی) کی ملکیت ہے۔ اس خطے میں بائیکو انڈسٹریز انکارپوریٹیڈ (بی۔آئی۔آئی) نے توانائی خطہ/شعبہ میں مواقع کا اندازہ لگاتے ہوئے ، اس طرح کے کاروبار میں ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کی ہے۔

بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ (بی۔پی۔پی۔ایل) نامی کمپنی جو کہ بائیکو ہی کی دوسری کمپنی ہے، اس میں بی۔او۔پی۔ایل کو اہم تجارتی حصہ داری حاصل ہے۔ ۱۹۹۸ ؁ء میں بی۔پی۔پی۔ایل پاکستان میں قائم ہوئی۔ اور تب سے آئل ریفائننگ اور پیٹرولیم مارکیٹنگ کے ساتھ ساتھ اپنے ضمنی ادارہ ، بائیکو ٹرمنلز پاکستان لمیٹڈ (بی۔ٹی۔پی۔ایل) کے ذریعہ پٹرولیم انفرا اسٹرکچر اور لاجسٹکس کے کاروبار میں بھی شامل ہے۔

کلیدی حقائق بائیکو آئل پاکستان لمیٹڈ (بی-او-پی-ایل)
نام بائیکو آئل پاکستان لمیٹڈ
ملک پاکستان
شمولیت کی تاریخ ۷ اپریل ۲۰۰۶
دائرہ اختیار کمپنیز آرڈیننس ۱۹۸۴ ، پاکستان
جگہ موزع کند، حب بلوچستان، پاکستان
درجہ/رطبہ غیر مندرج اور پبلک لمیٹڈ
چیف ایگزیکوٹو آفیسر عامر عباسی
رجسٹریشن ایڈریس ۱۰ فلور ، ہاربر فرنٹ، ڈولمین سٹی , HC-3 ،بلاک ۴ مرین ڈرایو، کلفٹن ،کراچی ۷۵۶۰۰، پاکستان.
پورٹ فولیو آئل ریفائنگ اور کیمیکل کی بناوٹ
کلیدی تنصیبات آئل ریفائنری ایرومیٹک پلانٹ
درجہ/رطبہ آپریشنل پروجیکٹ مرحلے
صلاحیت 120،000 بیرل یومیہ 27،300 بیرل فی یومیہ
اہم مصنوعات ریفائن پیٹرولیم پراڈکٹ. بینزین، مکسڈ زائلین، پیرا زائلین، آرتھو زائلین، سی ۹ اور رففائنیٹ.
ویب سائٹ www.byco.com.pk
ذیلی ادارہ بائیکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ
کمپنی آڈیٹر ارنست اینڈ ینگ فورڈ روڈھز چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس
شیئرز رجسٹرار (سی-ڈی-سی)سینٹرل دیپازٹری کمپنی آف پاکستان
میمبرشب
  • کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے-سی-سی-آئی)
  • لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل-سی-سی-آئی)
نیشنل ٹیکسس نمبر:
۲۷۲۷۲۶۷-۲
کمپیوٹر جینیریٹڈ یونیک علامتی نمبر (سی-یو-آئی۔ این)
۰۰۵۴۸۲۰

بزنس پورٹ فولیو

آئل ریفائننگ بزنس

آئل ریفائننگ کمپنی کے پورٹ فولیو کے لئے ایک اہم کاروبار ہے۔ یہ بزنس پورٹ فولیو ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کی ملکیت کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ جسے پٹرولیم مارکٹینگ اور پٹرولیم انفرا اسٹرکچر کاروبار سے منسلک ضمنی اداروں کا سہارا حاصل ہے۔ کاروبار نہ صرف ملک کی توانائی ضروریات کو پورا کرتا ہے بلکہ بیرونی مارکیٹوں میں تیار مصنوعات بھی برآمد کرتا ہے۔

کیمیکل بنانے کا کاروبار

ملک میں کیمیکل بنانے والے کاروبار کی صلاحیتوں کا اندازہ لگاتے ہوئے بلوچستان، حب اور موزہ کُنڈ میں ریفائنری کمپلیکس قائم کرنے کے علاوہ، کمپنی پیٹروکیمیکل کمپلیکس بھی قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ بزنس پورٹ فولیو پیٹرو کیمیکل پلانٹ کے پروجیکٹ نصب میں بھرپور طریقے سے شامل ہے۔ یہ پلانٹ متعدد قابلِ فروخت پیٹروکیمیکل مصنوعات بنائے گا جو کہ ملکی اور بیرونی ضروریات کو پورا کرے گا۔

تیظیمی ڈھانچہ