|
کمپنی کا قلم دان (سنرجیکو پی کے لمیٹڈ)
سنرجیکو پی کے لمیٹڈ :سنرجیکو پی کے لمیٹڈ 09 جنوری 1995 کو ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کی حیثیت سے پاکستان میں تشکیل دی گئی اور اسے 13 مارچ1995 کو آغازِ کاروبار کی سند عطا کی گئی ۔ کمپنی کے حصص پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی فہرست میں شامل ہیں ۔ کمپنی خام تیل کی صفائی سے بہت سے قابلِ فروخت اجزاء جن میں مایع شدہ پیٹرولیم گیس ، ہلکا نیفتھا ، بھاری نیفتھا، ہائی آکٹین کے ملے جلے اجزاء ، گاڑیوں کا پیٹرول، مٹی کا تیل ، طیاروں کا ایندھن، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل شامل ہیں ، کے کاروبار میں مصروفِ عمل ہے۔
تیل ریفائنری موضع کنڈ ، حب، بلوچستان میں واقع ہے ، کمپنی نے اپنی کمرشل پیداوار کا آغاز یکم جولائی 2004 کو کیا اور فروری2008 سے پورے پلانٹ کی وجہِ کمی دور کرنے کے بعد اس کی گنجائش30000 بیرل روزانہ تک بڑھادی گئی ہے ۔
جون2010 میں وصولیوں کے دوران تیل صاف کرنے کی گنجائش کو 5000بیرل روزانہ کی مزید وسعت دے کر تیل صاف کرنے کی مجموعی گنجائش کو 35000 بیرل روزانہ تک لایا گیا
سال2007 کے دوران کمپنی نے ایندھن کے تعلق سے اپنی معاشی سرگرمیوں کا آغاز کیا ، جس کا انتظام پیٹرولیم مارکیٹنگ بزنس(PMB)قائم کرکے چلایا جانے لگا ، جو پہلے آئل مارکیٹنگ یونٹ کے طور پر جانی جاتی تھی۔کاروبار کو ایک نئے تصور کے ساتھ آغازِ نو فراہم کیا جا چکا ہے اور اس عرصے کے دوران ترقی کے نئے مراحل طے کرتے ہوئے، تیز رفتاری سے آگے بڑھتے ہوئے ، تقریبا 400 سے زائدپرچون اسٹیشن قائم کرتے ہوئے ، بنیادی طور پر پرچون کے حصے پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، اب PMB صنعتی، بین الاقوامی اور پرچون کے حصے کو ہدف بنا کر اس میں اہم ترین کردار ادا کرنے کیلئے ، اپنا دائرہ کار مزید وسیع کرتی جارہی ہے ، آگے بڑھ کر PMB مصنوعات کےقلم دان میں ایل پی جی اور لیوبریکنٹس شامل کرکےاس میں اضافہ کرنے کی خواہاں ہے۔
بہت سے زیر تکمیل منصوبوں میں ایل پی جی کو فلنگ اسٹیشنز پر دستیاب کرنا، اس کے ساتھ ساتھ ایک نقسیم کارنیٹ ورک اور کمپنی کے برانڈ کے ساتھ ایل پی جی کے سلنڈرز کو مارکیٹ میں لانا اور گاڑی کے انجنوں اور صنعتی شعبے کے لے برانڈڈ لیوبریکنٹس کا آغاز کرنا ، جو کمرشل مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ فلنگ اسٹیشنوں پر بھی دستیاب ہوں گے ۔
PMB توجہ مرکوز رکھتے ہوئےمنصوبہ بندی کر رہی ہے کہ علاقے میں دستیاب بین الاقوامی مواقع کے لیے ضروریات مہیا کی جائیں ، جہاں جہاں بھی پیٹرولیم اور لیوبریکنٹس کو مارکیٹ کیا جانا ممکن ہے۔
آج کی مارکیٹ میں مقابلے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے سبب، تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں(OMCs) کے لیے سب سے بڑا چیلنج اشیا کی دستیابی ہے ۔ سنرجیکو کو اپنی ریفائنری کے ذریعے ملک کے جنوبی علاقے کی مصنوعات کی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے برتری حاصل ہے ۔
اپنے صارفین کو ان کی دہلیز پر مصنوعات کی فراہمی میں کاروبار کی تیزی سے بڑھتی ضروریات پوری کرنے میں تعاون فراہم کرنے کے ساتھ دیگر ذرائع سے بھی مصنوعات کے حصول کے انتظامات کیے جارہے ہیں ، جیسے کہ وائٹ آئل پائپ لائن اور ساتھ ہی دیگرریفائنریوں اور مارکیٹنگ کمپنیوں سے خریداریوں کے ذریعے۔
بنیادی حقائق | سنرجیکو پی کے لمیٹیڈ(سی پی ایل) | ||
---|---|---|---|
نام | سنرجیکو پی کے لمیٹڈ | ||
ملک | پاکستان | ||
قیام کی تاریخ | ۰۹ جنوری، 1995 | ||
قانون جس کے تحت رجسٹرڈ | کمپنیز آرڈیننس 1984 | ||
مقام | موضع کنڈ حب بلوچستان، پاکستان | ||
حیثیت | رجسٹرڈ کمپنی | ||
چیف ایگزیکٹو آفیسر | عامر عباسی | ||
رجسٹرڈ ایڈریس | 9 فلور، ہاربر فرنٹ ، ڈولمین سٹی ، ایچ سی 3 بلاک4 مرین ڈرائیو، کلفٹن ، کراچی 75600 پاکستان | ||
قلم دان | آئل ریفائننگ، کیمیکل مینوفیکچرنگ، پیٹرولیم مارکیٹنگ، پیٹرولیم انفراسٹکچر اور لوجسٹکس | ||
کلیدی تنصیب | حیثیت | گنجائش | اہم مصنوعات اور سروسز |
آئل ریفائنری | آپریشنل | 155,000 بیرلؕ/یومیہ | ریفائن پیٹرولیم مصنوعات (گیسولین ، ایچ ایس دی ، فرنس آئل وغیرہ) |
ایرومیٹک پلانٹ | پروجیکٹ فیز | 27,300 بیرلؕ/یومیہ | بینزین، مکسڈ زائلین، پیرا زائلین، اورتھو زائلین، سی ۹ اور ریفینیٹ |
سنگل پوائنٹ مورنگ | پروجیکٹ فیز | 100,000 ڈیڈ ویٹ ٹنیج جہاز سنبھالنے کی صلاحیت | فیڈ اسٹاک کی پمپنگ 28 انچ پائپ لائن کے ذریعے ایس پی ایم کو سنرجیکو انسٹالیشنز سے ملاتا ہےجو کہ3.3 کلو میٹر آف شور اور 11.5 آن شور پر موجود ہے. |
اسٹوریج ٹرمینلز | آپریشنل | 277,000 میٹرک ٹن | اسٹویج کی سہولت کروڈ آئل اور پیٹرولیم مصنوعات کے لئے |
پیٹرولیم مارکیٹنگ | آپریشنل | تقریبا 400 پرچون اسٹیشن | پیٹرولیم مصنوعات کی مارکیٹنگ |
ویب سائٹ | www.cnergyico.com | ||
ماتحت کمپنی | سنرجیکو آئسومیرٹ پی کے پرائیویٹ لمیٹڈ | ||
کمپنی آڈیٹر | یوسف عادل چارٹرڈ اکاؤنٹس | ||
حصص رجسٹرار | فیمکو ایسوسی ایٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ | ||
ممبرز شپس |
|
||
نیشنل ٹیکس نمبر:(NTN)
|
0815616-6 | ||
کمپیوٹر جینیریٹڈ یونیک
علامتی نمبر (CUIN)
|
0034007 |