پرچون کا مربوط نظام
سنرجیکو تیل کی مارکیٹنگ کے شعبے میں ابھرتا ہوا مستحکم نام ہے اور اپنے پرچون اسٹیشنوں کے مربوط نظام کے ذریعےپاکستان بھر کے صارفین کی مارکیٹ تک اپنی رسائی حاصل کر چکا ہے ۔ سنرجیکو نے 2007 سے پرچون آؤٹ لیٹس کے مربوط نظام کی ترقی پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور تب سے وہ اپنے مربوط نظام کو بڑھانے میں حیرت انگیز ترقی کر چکا ہے ۔
ملک بھر میں کراچی سے کشمیر تک تقریبا 400 سے زائد پرچون اسٹیشنوں کے مربوط نظام کے ذریعے ہم مارکیٹ میں اپنی بھرپور ناکئداگی رکھتے ہیں ۔ ہم جاری مالی سال میں معقول تعداد میں نئے اسٹیشن قائم کرنا چاہتے ہیں اور مستقبل میں مارکیٹ میں اپنے حصص کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
سنرجیکو اپنےاعلیٰ ترین پرچون اسٹیشنوں کو نئے ڈیزائن اور نئی کارپوریٹ شناخت دینے کے نئے تصور کا آغازکرچکا ہے ، یہ نئے اسٹیشنز باسہولت اسٹور، اے ٹی ایمز، کارواش، ٹائر شاپ اور صارفین کے لیے دیگر سہولتوں سے آراستہ ہوں گے ۔