ماحول، صحت اور حفاظت
ہم اپنی کمپنی کی توسیع اخلاقی اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر اور ایک ذمہ دار کارپوریٹ ماحول ، صحت اور حفاظت کا احساس رکھنے والے ادارے کے طورپر کریں گے۔
انتظامیہ کا یقین
انتظامیہ کی قیادت، شرکت اور احتساب: اعلیٰ انتظامیہ سے فرنٹ لائن سپروائزرز تک ہمارے سب سرکردہ لیڈز اپنے علاقوں میں خطرات سے نمٹنے اور نبردآزما ہونے کے ساتھ ، ماحول ، صحت اور حفاظت کےذمہ داران ہیں اور قابلِ احتساب ہیں۔ان کی سرگرم شراکت میں مکمل رسک مینجمنٹ کی خاطر دیگرتنظیموں سے مکمل تعاون بھی شامل ہے۔
انتظامیہ کا کردار
کارکنوں کا تحفظ اور فلاح و بہبود تمام ملازمین کو مناسب ٹریننگ اور معلومات کے ذریعے اس قابل بنانا کہ وہ ماحول،صحت اور حفاظت کی اپنی انفرادی ذمہ داری قبول کریں ،بہترین عمل پر عمل درآمد کریں اور مسلسل بہتری سےمثبت اخلاقی شراکت سے کام کریں۔
ٹھیکے دار کی حفاظتہمارے ٹھیکیداروں کی جانب سے کئے جانے والے مطالبوں کی تعمیل کے ساتھ کام کرتے ہوئے ماحول،صحت اور حفاظت کی پالیسیوں اور طریقہ کار کی پیروی کرنا تاکہ ماحول ، کارکن اور اثاثوں کے تحفظ کے اعلیٰ معیارات کو یقینی بنایا جاسکے۔
کام کرنے والوں کی ذمہ داریاں
ماحولیاتی تحفظ:اعلیٰ ترین اصولوں کو اپنانا، جو ماحول کو محفوظ رکھنا ، اس میں اخراج ہونے کی تعداد کم کرنا، ری سائیکلنگ کے موقع کو فروغ دینا،آلودگی سے بچاؤ اور ری سائیکلنگ کے مواد کا مناسب استعمال کرنا شامل ہے ۔
ہنگامی احتیاط ہنگامی صورت حال کی پیش بندی کرنا اور ماحول ، لوگوں اور املاک کو لاحق خطرے کا مکمل سدِ باب کرنے کےلیے ہمہ وقت تیار رہنا۔
مسلسل بہتری مسلسل طور پر ماحول ،صحت اور حفاظت کے معاملات میں بہتری اور انتظامیہ کے طریقوں میں درج ذیل اقدامات کے لیے سخت کوشش کرنا۔
- معیاری اور بہترین صنعتی طرزِ عمل جس سے بہتری کے امکانات کی پہچان ہوسکے ؛اور
- ترقی اور بجاآوری کی نگرانی کیلئے ہمارے ماحول ،صحت اور حفاظت کے نظام اور آپریشنز کے لیے آڈیٹنگ کا اہتمام کرنا۔
- نئی جنریشن کی ٹیکنالوجی اور جدید مینجمنٹ نظام کا انضمام
- واقعات، حادثات،سنگین صورتحال اور غیر معیاری صورتِ حال کی نشاندہی اور ان سے سیکھنا ۔