کارپوریٹ سماجی ذمہ داری
ہم جس شعبے میں بھی کام کرتے ہیں، ہمارا کارپوریٹ مقصد اپنے کاروبار کا انتظام چلانے کے ساتھ تمام حصے داروں کیلئے مستحکم سماجی ، ماحولیاتی اور معاشی فوائد کو فروغ دینا ہے۔ سنرجیکو کاروباری انتظام چلانے ، معاشرے سے اپنی وابستگی اور کام کرنے کی جگہ میں سہولیات دینے کے ساتھ ماحول، صحت اور حفاظت ، ایمانداری اور راست بازی کے حوالے سے اپنی وضع کردہ پالیسیوں کو بے حد اہمیت دیتا ہے ۔
سنرجیکو تمام قوانین اور ضوابط کے احترام کے لیے پُر عزم ہے ۔
معاشرتی ترقی اور تعاون
ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں اور اپنا کاروبار چلاتے ہیں ، وہاں کی قومیتوں کا معیار زندگی بلند تر کرنے کیلئے ہم طویل مدتی پائیدار پروگرامز کے لیے پر عزم ہیں .
ہمارے درج ذیل شعبوں میں کام کرچکے ہیں :
- موضع کُنڈ سائٹ کے قریبی دیہات میں بسنے والے مقامی افراد کے لیے پینے کا صاف پانی ۔
- طبی ریلیف کے کیمپ
- 2010ء میں بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے کشادہ دلی سے بروقت کئے جانے والے اقدامات
- سمندری طوفان فیٹ کے بلوچستان کے ساحلوں سے ٹکرانے کے دوران مقامی آبادی کا انخلاء
- موضع کنڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے رہنے والوں کو آمدو رفت میں آسانی فراہم کرنے کیلئے پیرکس روڈ کی مرمت۔
- کھیلوں اور تفریح سے متعلق سرگرمیوں میں تعاون کرنا۔
شراکت داری
توانائی کی شعبے میں وسعت دینے کے ساتھ ، ہماری سرمایہ کاریملک کے لیے مسلسل اہمیت کی حامل ہیں ۔ سنرجیکو کشادہ دائرہ کار کی حامل صنعتی تنظیموں، حکومتی وزارتوں اور ایجنسیوں اور غیر حکومتی تنظیموں (NGO's) کے ساتھ متحرک طور پر رابطے اور شراکت داری کے لیے مصروفِ عمل ہےسنرجیکو اپنی شراکت ، منسلک رہنے اور مالی امداد کے ذریعے، اپنے کاروباری معاملات اور معاشرے میں اپنی اقدارپرعمل درآمد کو یقینی بناتا ہے۔
سال 2004 اور سال 2010 کے دوران سنرجیکو نے سڑکوں کی تعمیر میں معاونت کی اوربلوچستان کے محکمہ ہائی ویز کے ساتھ شراکت قائم کی۔ ,
ہمیں توقع ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی شراکت داریاں جاری رہیں گی ، جن سے ہم جہاں کاروبار انجام دیتے ہیں وہاں کی مقامی آبادی کو مدد فراہم کرتے رہیں گے
شفافیت
سنرجیکو تمام کاروباری معاملات ، ریکارڈز تک حصول اور مالی ذمہ داری کے حوالے سے شفافیت کا حامل ہے ۔ ادارے کو اس بات کا احساس ہے کہ شفافیت اور احتساب کے ذریعے مثبت انتظام اور مستحکم کاروبار کے لیے بنیاد فراہم کی جاسکتی ہے۔ اپنے دائرہ اثر میں رہتے ہوئے سنرجیکو مالی شفافیت رکھنےکے لیے سخت کوشاں ہے۔
کارکردگی کی رپورٹنگ
سنرجیکو کارکردگی کے حوالے سے مختلف کارپوریٹ ذمہ داریوں کے مقاصد حاصل کرنےکے دوران رابطے میں صاف گوئی رکھنے کیلئے پر عزم ہے ۔ ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے مستقل میں سالانہ کارکردگی کی رپورٹنگ شروع کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔