گریجوئیٹس کی شمولیت

بائیکو نئے ٹیلنٹ کی قدر کرتےہوئے گریجوٹ لیول کے نئے افراد کی شمولیت کو بخوبی سمجھتا ہے ۔ ادارے کا دو سالہ مینجمنٹ ٹرینی پروگرام، نئی ٹیلنٹ کو ترقی اور کارکردگی بہترین بنانے کے مواقع فراہم کرتی ہے ۔

بائیکوکا مینجمنٹ ٹرینی پروگرام تکنیکی تریبت کے ساتھ کیرئیر کوآگے لے جانے اورکام سے متعلق معلومات دوران ملازمت دینے میں معاون ثابت ہوتاہے۔

شمولیت کا طریقہ کار

بائیکو ایسے گریجوئیٹس کو اپنا ہدف بناتا ہے جو ادارے کی اقدار کو بہتر اندا ز میں سمجھ سکیں اور تکنیکی مہارت کے ذریعے تجارتی ثمرات کے حصول کیلئے پر عزم ہوں ۔ درخواست بھیجنے والوں کو موثر روابط کار صلاحیتوں کو پیش کرنے اورمعاملات حل کرنے سمیت ٹائم مینجمنٹ اور تنظیمی صلاحیتوں کی بے پناہ ضرورت ہوگی ۔

ہم ایسے درخواست بھیجنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں جو اعلیٰ معیار کے حامل نتائج کے لیے ان تھک محنت کرنے، متحرک اور مسابقتی ماحول میں کام کرنے اور مختلف مقامات پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں ۔